تربوز کے بیج صحت کا خزانہ، انہیں ضائع نہ کریں

تربوز کے بیج صحت کا خزانہ، انہیں ضائع نہ کریں

لاہور(نیٹ نیوز)تربوز کے بیج صحت کاخزانہ ہے انہیں کسی صورت ضائع نہ کریں۔ یہ پروٹین، وٹامنز، اومیگا 3 اور اومیگا 6 فیٹی ایسڈز، میگنیشیئم، زنک، کاپر، پوٹاشیئم اور بہت سی غذائی اجزاء کا بھرپور ذریعہ ہیں۔

یہ فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کم کرنے میں مفید ثابت ہوتے ہیں۔ ایک کپ بُھنے ہوئے تربوز کے بیجوں میں تقریباً 600 کیلوریز ہوتی ہیں۔ یہ بیج صحت کے لیے مفید چکنائی اور فیٹی ایسڈز کے حصول میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق تربوز میں موجود چکنائی دل کی صحت کو بہتر بناکر ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ کم کرتی ہے جبکہ خون میں کولیسٹرول کی سطح کم کرتی ہے، تربوز کے بیجوں میں میگنیشیئم جیسے مفید غذائی جز ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مددگار ہیں۔ تربوز کے بیجوں میں موجود مواد کا امتزاج ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے علاوہ جسم کی نشوونما میں بھی مدد فراہم کرتا ہے ۔ تربوز حمل کے دوران سینے کی جلن کی شکایت کو بھی کم کرتا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں