جینیاتی نقائص دماغی فالج کے ایک چوتھائی کیسزکی وجہ

جینیاتی نقائص دماغی فالج کے ایک چوتھائی کیسزکی وجہ

کینبرا(نیٹ نیوز)چین اورآسٹریلیا کے محققین کی جانب سے کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق جینیاتی نقائص دماغی فالج (سی پی)کے 24.5 فیصد کیسز کی وجہ ہیں۔

چین کی فودان یونیورسٹی اورژینگ ژو یونیورسٹی اور آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف ایڈیلیڈ کے محققین نے دماغی فالج کا شکار1ہزار500سے زیادہ چینی بچوں پردنیا کی ابتک کی سب سے بڑی سی پی جینیٹکس تحقیق میں حصہ لیا۔ایڈیلیڈ یونیورسٹی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ تحقیق ممتاز سائنسی جریدے نیچر میڈیسن میں یکم مئی کو شائع ہوئی۔ تحقیق میں جدید جینومک سیکوینسنگ کا استعمال کیا گیا جس سے یہ بات معلوم ہوئی کہ پیدائش کے وقت آکسیجن کی کمی کا شکار بچوں کے سی پی کیسز میں جینیاتی تغیر نمایاں طور پر زیادہ ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آکسیجن کی کمی بنیادی جینیاتی خرابی کی ثانوی وجہ ہو سکتی ہے۔ بیان کے مطابق اس تحقیق کے نتائج اس سے پہلے عالمی سطح پرکیے گئے مطالعات کے مطابق ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں