5گھنٹے 10منٹ کھڑے ہوکرگزراوقت صحت کیلئے بہترقرار

5گھنٹے 10منٹ کھڑے ہوکرگزراوقت صحت کیلئے بہترقرار

میلبورن(نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں سائنسداانوں نے بتایا ہے کہ انسان کو دن کا کتنا وقت کھڑے رہنے، بیٹھنے، سونے اور کسی جسمانی سرگرمی مشغول ہونے جیسی سرگرمیوں میں صرف کرنا چاہئے۔

آسٹریلیا کی سوئنبرن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں ڈاکٹر کرسچئن بریکنرج کی رہنمائی میں کام کرننوالی ٹیم نے 2000 افراد کے سونے، بیٹھنے اور جسمانی سرگرمیوں کی عادات کا جائزہ لیا ۔محققین نے بتایا کہ  بہتر وقت وہ ہے جو کھڑے ہوکر گزارا جائے اور سب سے بہتر وقت جسمانی طور پر فعال رہنے کا ہے۔ ہمارے بیٹھنے کا وقت اوسطاً چھ گھنٹے (5 گھنٹے 40 منٹ اور 7 گھنٹے 10 منٹ کے درمیان)، کھڑے ہونے کا وقت اوسطاً پانچ گھنٹے اور 10 منٹ، سونے کا وقت اوسطاً آٹھ گھنٹے 20 منٹ جبکہ ہلکی پھلکی سرگرمیوں کا وقت اوسطاً دو گھنٹے اور 10 منٹ اور معتدل سے شدید سرگرمیوں کا وقت اوسطاً دو گھنٹے اور 10 منٹ تک ہونا چا ہئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں