رات کے وقت زیادہ کیلشیم لینا نقصان دہ ہوسکتا:تحقیق

رات کے وقت زیادہ کیلشیم لینا نقصان دہ ہوسکتا:تحقیق

اسلام آباد (نیوزایجنسیاں) صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

کیلشیم کو ہڈیوں، جوڑوں، مسلز اور خون کی روانی بہتر بنانے کے لیے معاون سمجھا جاتا ہے اور ماہرین زائد العمری میں تمام افراد کو کیلشیم استعمال کرنے کی تجویز بھی دیتے ہیں تاہم اب امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق زیادہ کیلشیم لینا اور خصوصی طور پر رات کے کھانے کے وقت کیلشیم سے بھرپور غذائیں کھانا فائدے کے بجائے نقصان دہ ہوتی ہیں۔ امریکی ماہرین کی تحقیق سے معلوم ہوا کہ رات کے کھانے کے ساتھ زیادہ کیلشیم لینا نقصان دہ ہوسکتا ہے ۔طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق امریکی ماہرین نے 36 ہزار رضاکاروں کی صحت اور غذائیت کا جائزہ لیا، ان میں 400 افراد ایسے بھی تھے جو امراض قلب کا شکار تھے۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ عام طور پر دودھ اور دہی پر مشتمل کیلشیم کی غذائیں صبح اور دوپہر کو کھانے سے زیادہ فائدہ ملتا ہے جب کہ رات کے وقت میں کیلشیم لینے سے فائدے کے بجائے نقصان ہوسکتا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں