امیدوارنے نوکری کیلئے سی وی کیساتھ پیز ابطوررشوت بھجوا دیا

امیدوارنے نوکری کیلئے سی وی کیساتھ پیز ابطوررشوت بھجوا دیا

نیویارک(نیٹ نیوز )ملازمت حاصل کرنے کیلئے ہر امیدوار ایک مضبوط سی وی تیار کرتاہے تاہم امریکا میں ایک نوجوان نے سی وی کے ساتھ پیزا بھیج کر ایک نئی صورتحال پیدا کردی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک کلاؤڈ سٹوریج ایپ کے سی ای او میتھیو پارک ہارسٹ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی جس میں ایک تصویر بھی موجود ہے جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ نوکری کے ایک امیدوار کی طرف سے پیزا اور پیزا کے ڈبے کے ساتھ چسپاں ایک سی وی موصول ہوئی۔امیدوار اپنی سی وی پیزا کے ڈبے کے اوپر منسلک کی جو براہ راست سی ای او سے رابطہ کرنے کے حوالے سے پرجوش تھا۔ امیدوار نے ہاتھ سے لکھا ہوا ایک نوٹ بھی منسلک کیا جس میں اس کا کہنا تھا کہ وہ کمپنی کیساتھ انجینئرنگ انٹرن شپ کیلئے درخواست دے رہا ہے اور پیزا رشوت کے طور پر ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں