میامی ایئرپورٹ پر مسافر کی پتلون سے سانپ نکل آئے

میامی ایئرپورٹ پر مسافر کی پتلون سے سانپ نکل آئے

میامی(نیٹ نیوز)امریکاکے ایئرپورٹ پر سکیورٹی افسروں نے ہوائی جہاز میں جانے والے مسافر کی پتلون سے سانپوں کا ایک چھوٹا بیگ برآمد کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست میامی میں ایئرپورٹ سکیورٹی افسروں کو مسافر کی پینٹ سے عینک کا چھوٹا سا بیگ ملا جس میں متعدد سانپوں کے بچے رکھے ہوئے تھے ، واقعہ مسافر کے ہوائی جہاز میں داخل ہونے سے کچھ دیر قبل ہی پیش آیا۔میامی کی ٹرانسپورٹیشن سکیورٹی ایڈمنسٹریشن نے یہ واقعہ سوشل میڈیا پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔ پوسٹ میں دو چھوٹے سانپوں کی تصویر بھی شیئر کی گئیں جو دھوپ کے چشمے کے بیگ سے برآمد ہوئے تھے ۔ایڈمنسٹریشن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سانپوں کو فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کنزرویشن کمیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے اورمسافر کو وارننگ کے بعد چھوڑدیاگیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں