کھربوں بڑی مکھیوں کی 221سال بعد امریکا پریلغار کا خدشہ

کھربوں بڑی مکھیوں کی 221سال بعد امریکا پریلغار کا خدشہ

واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکا میں 200 سال بعد کھربوں کی تعداد میں بڑی مکھیوں کی یلغار کا امکان ہے ۔

 ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال موسم بہار میں بڑی مکھیوں Cicadas کی غیرمعمولی تعداد درجنوں امریکی ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کئی سالوں کے وقفے سے الگ الگ پروان چڑھنے والی بڑی مکھیوں کی مختلف اقسام رواں برس ایک ساتھ ہی پیدا ہوں گی اورایسی صورتحال 221سال پیدا ہوئی ہے ۔اس خبر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں میں بے چینی پائی جاتی ہے اور صارفین اپنے اپنے تبصروں میں مصروف ہیں ،کئی صارفین نے مکھیوں کی اس یلغار کو روکنے کیلئے حکومت سے اپیل کی ہے ،ان کا کہناتھاکہ یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ کسی بھی قدرتی آفت میں حفاظتی انتظامات سمیت ہر اقدام کرے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں