جھنڈ کے ساتھ اڑنے کی صلاحیت رکھنے والی روبوٹک مکھی تیار

جھنڈ کے ساتھ اڑنے کی صلاحیت رکھنے والی روبوٹک مکھی تیار

برلن(نیٹ نیوز)سائنس دانوں نے ایک ایسی بڑی روبوٹک مکھی بنائی ہے جو جُھنڈ کے ساتھ اڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

جرمنی کی آٹو میشن کمپنی کے سائنسدانوں کی جانب سے بنائی گئی یہ مکھی 22 سینٹی میٹر لمبی اور پروں کے ساتھ 24 سینٹی میٹر چوڑی ہے جبکہ اس کا وزن 34 گرام کے قریب ہے اور یہ جُھنڈ میں آزادانہ طور پر اڑ سکتی ہے ۔سائنس دانوں کی یہ ٹیم اس مکھی سے قبل چیونٹیوں، کینگرو اور آکٹوپس کے گرپر سے متاثر ہوکر روبوٹ بنا چکی ہے لیکن یہ مکھی ان کی سب سے چھوٹی اڑنے والی شے ہے ۔مکھی کے سانچے کے اندر سائنس دانوں نے پروں کے پھڑپھڑانے والے نظام کیساتھ مواصلاتی کٹ نصب کی ہے ۔ یہ مواصلاتی کٹ مکھی کو مرکزی کمپیوٹر اور پروں کے پرزوں سے جوڑ کر رکھتی ہے جس سے حقیقی مکھیوں کی سمت شناسی کی طرح پروں میں حرکت ہوتی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں