30سیکنڈز میں جلتی سلاخ کو 73 مرتبہ گھمانے کا ریکارڈ قائم

 30سیکنڈز میں جلتی سلاخ کو 73 مرتبہ گھمانے کا ریکارڈ قائم

لاس اینجلس (نیٹ نیوز)امریکی ریاست ایڈاہو کے کرتب باز ڈیوڈ رش گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروانے کا بھی ریکارڈ بنانے کے قریب پہنچ گئے ۔

دنیا میں سب سے زیادہ گنیز ریکارڈ رکھنے کا ریکارڈ 180 کا ہے جو اطالوی شہری سلویو سبا کے پاس ہے جبکہ ڈیوڈ رش مجموعی طور پر 250 ورلڈ ریکارڈ توڑ چکے ہیں تاہم 166گنیز ورلڈ ریکارڈ رکھنے والے دنیا کے دوسرے شخص ہیں۔انہوں نے اپنا 166 واں ٹائٹل ایک جلتی سلاخ کو انگلیوں پر کم سے کم وقت میں گھما کر بنایا، انہوں نے صرف 30 سیکنڈز میں 73 مرتبہ شعلوں میں لپٹی اس سلاخ کو گھمایا۔ اس کرتب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین ان کی تعریف میں لگے ہوئے ہیں ۔ڈیوڈ رش کا کہناہے کہ وہ ہر ریکارڈ کے بعد ایک نئی خوشی محسوس کرتے ہیں اور ورلڈ ریکارڈکیلئے ان کی پلاننگ مکمل ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں