دوران پرواز70مسافر ایک ساتھ بیمار ،الٹیاں کرنے لگے

دوران پرواز70مسافر ایک ساتھ بیمار ،الٹیاں کرنے لگے

فرینکفرٹ (نیٹ نیوز)ماریشس سے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ جانیوالی پرواز کے درجنوں مسافروں کو اچانک ایک ساتھ اُلٹیاں شروع ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن ایئرلائن کا مسافر طیارہ تقریباً 38ہزار فٹ کی بلندی پر محو پرواز تھا کہ اچانک 70 مسافروں کو متلی اور الٹیاں ہونا شروع ہوگئیں،جس نے عملے کو مشکل میں ڈال دیا۔پرواز کے منزل پر پہنچتے ہی طبی عملے نے فوری طور پر مسافروں کو طبی سہولیات فراہم کیں ۔جرمن ایئرلائن کے ترجمان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پرواز کا عملہ اس بیماری سے متاثر نہیں ہوا۔ابتدائی طور پر ایئر لائن انتظامیہ کی جانب سے اس اچانک بیماری کی وجہ بیان نہیں کی گئی البتہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جہاز پر مسافروں کو دیا جانے والا کھانا ماریشس میں تیار کیا گیا تھا ،کمپنی اس حوالے سے تحقیقات کے بعد حتمی رپور ٹ جاری کرے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں