شادی کیلئے دوست کو جنس تبدیل کرکے لڑکی بنا دیا

شادی کیلئے دوست کو جنس تبدیل کرکے لڑکی بنا دیا

اترپردیش(نیٹ نیوز) بھارت میں شادی کیلئے دوست نے لڑکے کو زبردستی جنس تبدیل کرکے لڑکی بنا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے علاقے مظفر نگر میں 3 جون کو مقامی میڈیکل کالج میں 20 سالہ مجاہد کو اسکے دوست نے دھوکہ دہی سے ہسپتال لے جاکر آپریشن کے ذریعے لڑکے سے لڑکی بنا دیا، مبینہ ملزم اوم پرکاش نے یہ گھناؤنا عمل 3 جون کو ڈاکٹروں کی ملی بھگت سے انجام دیا۔مجاہد نے الزام لگایا کہ اوم پرکاش مجھے گزشتہ دو سال سے دھمکیاں دے رہا اور ہراساں کر رہا تھا۔ اوم پرکاش نے مجاہد سے کہا تھا کہ اسے طبی مسئلہ ہے جس کیلئے ہسپتال میں معائنے کی ضرورت ہے ، جب وہ اوم پرکاش کے ساتھ ہسپتال گیا تو وہاں سٹاف نے اُسے بے ہوشی کی دوا دی اور جنس کی تبدیلی کا آپریشن کردیا ، جب میں ہوش میں آیا تو مجھے بتایا گیا کہ میں ایک لڑکے سے لڑکی بن چکا ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں