چہل قدمی مسلسل کمر درد کا آسان اور سستا علاج قرار

چہل قدمی مسلسل کمر درد کا آسان اور سستا علاج قرار

سِڈنی(نیٹ نیوز)ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ چہل قدمی مسلسل کمر درد سے نمٹنے کا ایک سستا اور آسان علاج ثابت ہوسکتی ہے ۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ لوگ جنہوں نے ہفتے میں پانچ بار اوسطاً 30 منٹ چہل قدمی کے ساتھ فزیو تھراپسٹ سے کوچنگ لی تھی وہ افراد کوئی علاج نہ کرانے والوں کے مقابلے میں تقریباً دگنا وقت بغیر درد کے گزارتے تھے ۔ باقاعدگی کے ساتھ چہل قدمی سے مریضوں کے معیار زندگی میں بہتری کے ساتھ ان کے وقفہ لینے کے وقت میں تقریباً نصف کمی واقع ہوئی۔ تحقیق میں سائنس دانوں نے 700 سے زائد ایسے افراد کا معائنہ کیا جو حال ہی میں تین سال سے جاری کمر کے نچلے حصے میں درد سے شفایاب ہوئے تھے ۔نصف افراد کو چہل قدمی کے ساتھ فزیو تھراپسٹ کے سیشن کرائے گئے جبکہ باقی نصف کو اس طرح کی کوئی سہولت نہیں دی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں