جو کئی بیماریوں میں مفید ،معدے کی صفائی کیلئے بہترین قرار

جو کئی بیماریوں میں مفید ،معدے کی صفائی کیلئے بہترین قرار

لاہور(نیٹ نیوز)جو کا استعمال بطور خوراک کئی طریقوں سے کیا جاتا ہے ، جو کا پانی، ستو، جو کی روٹی، جو کا دلیہ وغیرہ مارکیٹ میں عام دستیاب ہوتے ہیں ۔

تاہم ایک تحقیق کے مطابق جو معدے کو ایسے صاف کرتا ہے جیسا کہ صابن میل کو صاف کرتا ہے ، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جو کا دلیہ کھانے سے دل کو تقویت ملتی ہے ۔جو میں پائے جانے والے غذائی اجزاء بہت افادیت کے حامل ہیں، اس میں کیلشیم، آئرن، میگنیز، یعنی زنک کاپر کے علاوہ سلیوبل اور غیر سلیوبل فائبر کافی مقدار میں پایا جاتا ہے ، اس میں وٹامنز کے علاوہ اینٹی اکسیڈنٹس بھی شامل ہیں جو دل شوگر اور ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماریوں میں مفید ہیں۔پچھلے زمانوں کی نسبت آج جو کی روٹی تو بہت کم کھائی جاتی ہے لیکن اس کا دلیہ لوگ شوق سے استعمال کرتے ہیں۔اس کے علاوہ جو کا پانی بھی بہت صحت بخش ہوتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں