دنیا کے بدصورت ترین کتے کا ٹائٹل وائلڈ تھانگ کے نام

دنیا کے بدصورت ترین کتے کا ٹائٹل وائلڈ تھانگ کے نام

لاس اینجلس (نیٹ نیوز)امریکا میں وائلڈ تھانگ نامی کُتے نے دنیا کے بدصورت ترین کتے کا مقابلہ جیت لیا۔

 کیلیفورنیا میں دنیا کے بدصورت ترین کُتوں کا مقابلہ ہوا جس میں 8 بدصورت کُتوں نے حصہ لیا۔مقابلے میں شریک وائلڈ تھانگ نامی آٹھ سالہ کُتے کو 2024 کے بدصورت ترین کُتے کا تاج پہنایا گیا اور اس کی مالکن این لیوس کو 5،000 ڈالر کا انعامی چیک دیا گیا۔مقابلے میں شریک روم نامی 14 سالہ کُتے نے دوسری جبکہ ڈیزی مے نامی 14 سالہ ریسکیو کُتے نے تیسری پوزیشن حاصل کی جنہیں بالترتیب 3 ہزار ڈالر اور 2 ہزار ڈالر کی انعامی رقم دی گئی۔اس سال بدصورت ترین کُتے کا مقابلہ جیتنے والا ‘وائلڈ تھانگ’ اس سے قبل پانچ بار اس مقابلے میں حصہ لے چکا ہے اور وہ وائرل بیماری کینائن ڈسٹمپر کا شکار رہا جس کی وجہ سے اسے بہت سے جسمانی مسائل کا سامنا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں