55نوری سال دور تین سپر ارتھ سیارے دریافت

55نوری سال دور تین سپر ارتھ سیارے دریافت

ایکسیٹر(نیٹ نیوز) ماہرین فلکیات نے تین ممکنہ ’سپر ارتھ‘ سیارے دریافت کیے ہیں جو قریب ہی واقع نارنجی بونے ستارے کے گرد چکر لگا رہے ہیں۔

یہ دریافت یونیورسٹی آف ایکسیٹر سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر شویتا کی سربراہی میں بین الاقوامی محققین کی ایک ٹیم نے کی۔یہ سیارے زمین سے تقریبا 55 نوری سال فاصلے پر موجود ستارے ایچ ڈی 48498 کے گرد گردش کر رہے ہیں اور یہ سیارے زمینی اعتبار سے بالترتیب 7، 38 اور 151 دنوں میں اپنے میزبان ستارے کے گرد ایک چکر مکمل کرتے ہیں۔ٹیم نے واضح کیا کہ سب سے بیرونی ایگزو پلینٹ (نظامِ شمسی سے باہر موجود سیاروں کو ایگزو پلینٹ کہا جاتا ہے ) اپنے میزبان ستارے کے قابل رہائش زون میں رہتا ہے ۔ یہ علاقہ ایسے درجہ حرارت کا حامل علاقہ ہوتا ہے جہاں پانی ابلے یا جمے بغیر عام مائع حالت میں رہ سکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں