افریقی ہاتھی ایک دوسرے کو انفرادی ناموں سے پکارتے

 افریقی ہاتھی ایک دوسرے کو انفرادی ناموں سے پکارتے

واشنگٹن(نیٹ نیوز) نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ افریقی ہاتھی ایک دوسرے کو انفرادی ناموں سے پکارتے ہیں اور اس کا جواب دیتے ہیں۔

یہ نام ہاتھیوں کی کم آوازوں کا ایک حصہ ہیں جو وہ وسیع میدانوں کے پار طویل فاصلے تک سن سکتے ہیں۔سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ جنگلی جانوروں کا ایک دوسرے کو منفرد ناموں سے پکارنا انتہائی نایاب امر ہے ۔ انسانوں کے علاوہ کتے ناموں کی پہچان رکھتے ہیں ڈولفن کے بچے اپنے نام خود بنا لیتے ہیں، جسے سِگنیچر وسلز کہا جاتا ہے ، اور طوطے بھی نام استعمال کرسکتے ہیں۔ نیچر ایکولوجی اینڈ ایوولوشن میں شائع ہونے والے مطالعے میں ماہرین حیاتیات نے مشین لرننگ کا استعمال کیا تاکہ کینیا کے سمبورو نیشنل ریزرو اور امبوسیلی نیشنل پارک میں ریکارڈ کی گئی سوانا ہاتھیوں کی آوازوں کی ایک صوتی لائبریری میں ناموں کے استعمال کا پتہ لگایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں