ہوا سے پانی اکٹھا کرنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی وضع

ہوا سے پانی اکٹھا کرنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی وضع

کیمبرج(نیٹ نیوز) سائنس دانوں نے ایک ایسی ڈیوائس بنائی ہے جو فِن نما سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے ہوا سے پینے کا پانی حاصل کر سکتی ہے ۔

یہ ٹیکنالوجی زمین کے ماحول سے کھربوں لیٹر پانی حاصل کر کے صاف پانی کی بڑھتی عالمی طلب کو پورا کرنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے ۔امریکا کے میساچوسیٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، یونیورسٹی آف ٹینیس اور جورج انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے محققین کی ٹیم نے ایک کم قیمت اور کمپیکٹ سسٹم بنایا ہے جو سورپشن پر مبنی ایٹماسفیرک واٹر ہارویسٹنگ (ایس اے ڈبلیو ایچ) کے طریقے کا استعمال کرتا ہے ، اور اس میں لگے پانی جذب کرنے والے پر پانی اکٹھا کرتے ہیں۔محققین نے بتایا کہ زمینی ماحول میں 13000 کھرب تازہ پانی موجود ہے جس کو موجودہ مائع پانی کی سپلائی پر انحصار کیے بغیر اکٹھا کیا جا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں