ملٹی وٹامنز کا روزانہ استعمال بھی زندگی نہیں بڑھاسکتا

ملٹی وٹامنز کا روزانہ استعمال بھی زندگی نہیں بڑھاسکتا

میری لینڈ(نیٹ نیوز) نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ ملٹی وٹامنز کی گولیاں کھانا نہ تو موت کے امکانات کو کم کر سکتا ہے نہ ہی صحت مند افراد کو زندگی بڑھانے میں مدد دے سکتا ہے ۔

امریکا کے نیشنل کینسر انسٹیٹیوٹ کے محققین کی جانب سے تقریباً 4 لاکھ صحت مند افراد کے ڈیٹا کا 20 سال سے زائد عرصے تک جائزہ لیا گیا۔تحقیق میں ملٹی وٹامنز کے مستقل استعمال اور موت کے خطرات میں کمی کے درمیان کوئی تعلق نہیں دیکھا گیا۔جرنل جاما نیٹورک اوپن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ متعدد افراد مستقل بنیادوں پر ملٹی وٹامنز اس امید پر کھاتے ہیں کہ یہ عادت ان کی صحت کو بہتر کرے گی۔ تاہم، روزانہ کی بنیادوں پر ان گولیوں کے استعمال کے فوائد و نقصانات واضح نہ ہوسکے ۔ گولیوں کے استعمال اور اموات کے درمیان تعلق کا ڈیٹا معائنے کے چھوٹے دورانیے کی وجہ سے محدود تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں