رات میں زیادہ روشنی ذیابیطس کا سبب بن سکتی :تحقیق

رات میں زیادہ روشنی ذیابیطس کا سبب بن سکتی :تحقیق

ایڈیلیڈ(نیٹ نیوز) ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ رات 12:30 سے صبح 6 بجے کے درمیان زیادہ روشنی کا افشا ہونا ٹائپ 2 ذیابیطس کے زیادہ خطرات سے تعلق رکھتا ہے ۔

محققین کے مطابق ایسا ہونے کی وجہ روشنی کا نیند کے طرز کو متاثر کرنا ہے ، جو صحتمند انسولین کی حساسیت اور خون میں شوگر کی سطح کو برقرار رکھنے کے لئے اہم ہوتی ہے ۔آسٹریلیا کی فلِنڈرز یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے سینئر محقق اینڈریو فلپس کا کہنا تھا کہ رات میں روشنی کا ہم پر افشا ہونا ہمارے سرکاڈین رِدم (جسم کی اندرونی گھڑی) میں خلل ڈال سکتا ہے جس سے انسولین کے اخراج اور گلوکوز میٹابولزم میں تبدیلی واقع ہوسکتی ہے ۔ انسولین کے اخراج اور گلوکوز میٹابولزم میں تبدیلیاں جسم کی بلڈ شوگر کی مقدار کو قابو میں رکھنے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے ، جس کا نتیجہ ٹائپ 2 ذیا بیطس ہونا نکلتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں