ہائی بلڈ پریشر سے پیدا ہونے والے سنگین بصری مسائل

ہائی بلڈ پریشر سے پیدا ہونے والے سنگین بصری مسائل

لندن(نیٹ نیوز) ہائی بلڈ پریشر کی بیماری دل کے امراض اور فالج میں بنیادی کردار کے حوالے سے جانی جاتی ہے لیکن آنکھوں کی صحت پر اس کے اثرات کو اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے ۔

ہائی بلڈ پریشر ان نازک رگوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے جو آپ کی آنکھوں کو خون فراہم کرتی ہیں۔ اسکے نتیجے میں آنکھوں کے کئی سنگین مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ ہائی بلڈ پریشر سے ریٹینا کو ہونے والے نقصان کو hypertensive retinopathy کہا جاتا ہے ۔ ریٹنا آنکھ کا وہ حصہ ہے جو روشنی کو دماغ تک جانے والے سگنلز میں تبدیل کرنے کا ذمہ دار ہے ۔تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ طویل عرصے تک ہائی بلڈ پریشر ریٹنا میں خون کی نالیوں کے تنگ ہونے ، آنکھ میں خون بہنے ، دھندلاہٹ اور بینائی کے مکمل خاتمے کا باعث بن سکتا ہے ۔ بصری مسائل میں ایک اور حالت choroidopathy بھی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں