مُٹاپے کے علاج میں اہم ترین پیشرفت سامنے آگئی

مُٹاپے کے علاج میں اہم ترین پیشرفت سامنے آگئی

سان فرانسسکو(نیٹ نیوز)امریکی محققین نے وہ خلیات (fats cells)، جو کیلوریز کو ذخیرہ کرتے ہیں، کو کیلوریز خارج کرنے والے خلیوں میں تبدیل کرنے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے جو وزن کم کرنے کے علاج میں کافی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ کھوج وزن کم کرنے والی دوائیوں کی ایک نئی کلاس کے امکانات کو روشن کرتی ہے۔ یہ اس بات کی بھی وضاحت کرتی ہے کہ اسی طرح کے علاج کے لیے کچھ پچھلے کلینیکل ٹرائلز کیوں کامیاب نہیں ہوپائے۔ اب تک سائنسدانوں کا خیال تھا کہ کیلوریز ذخیرہ کرنے والے خلیوں کو کیلوریز خارج کرنے والے خلیوں میں تبدیل کرنے کے لیے اسٹیم سیلز سے شروع کرنا ضروری ہے۔ مطالعے کے سینئر مصنف ڈاکٹر برائن فیلڈمین نے کہا کہ ہم واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ یہ دریافت مستقبل میں موٹاپے کے علاج پر کس طرح بڑا اثر ڈال سکتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں