ہیئر سٹائلسٹ خاتون کے بالوں کو ’’چائے کی کیتلی‘‘ میں بدل دیا

ہیئر سٹائلسٹ خاتون کے بالوں کو ’’چائے کی کیتلی‘‘ میں بدل دیا

تہران (نیٹ نیوز)ہیئر سٹائلسٹ نے بڑی مہارت کے ساتھ خاتون کے بالوں کو چائے کی کیتلی کا روپ دیکر سب کو حیران کردیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایران سے تعلق رکھنے والی ہیئر سٹائلسٹ نے خاتون کے بالوں کو چائے کی کیتلی کا روپ دیدیا۔ویڈیو میں ہیئر سٹائلسٹ سعیدہ اریائی کو اپنے کسٹمر کے بالوں کو ’’ٹی پوٹ ‘‘ میں تبدیل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس دوران انہوں نے ان بالوں سے کپ میں چائے بھی بھرلی۔ ہیئر سٹائلسٹ نے پہلے پونی ٹیل باندھا بعدازاں بالوں پر پنوں کی مدد سے سر کے تاج پر دھاتی تاروں سے بنی چائے کی کیتلی کا ایک ڈھانچہ ترتیب دیا، اس عمل میں گلو گن کا استعمال کیاگیا۔بالوں کی مدد سے ڈیزائن دینے کے بعد ہیئر سٹائلسٹ نے اس ہیئر ٹی پوٹ میں مائع بھی ڈالا جو بالوں سے کپ میں گرتا دیکھا جاسکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں