پی ایچ ڈی چھوڑنے والی 98سالہ خاتون کو ڈگری مل گئی

 پی ایچ ڈی چھوڑنے والی 98سالہ خاتون کو ڈگری مل گئی

کیمبرج(نیٹ نیوز) 75سال قبل اپنے خاندان کی خاطر پی ایچ ڈی چھوڑنے والی 98 سالہ معروفطبیعات دان کو ان کی یونیورسٹی سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری مل گئی ۔

1948 روز میری فولر کی برسٹل یونیورسٹی میں کی تحقیق نے اہم دریافتوں کی راہ ہموار کی جس کی مدد سے طبیعاتکے قوانین کی تشکیل نو کی جا سکے گی۔کاؤن ذرات کی ان کی دریافت نے پارٹیکل فزکس کے نظریے میں انقلاب برپا کرنے میں مدد کی اور وقت کے ساتھ ان کی دریافت درست ثابت ہوئی، جیسے کہ سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں سرن میں دریافت ہونے والے ہگز بوسون جیسے ذرات کی پیش گوئی کرنا۔تاہم، ڈاکٹر فولر نے 1949 میں ساتھی طبیعات دان پیٹر فولر سے شادی کے بعد تعلیم چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھااوراب برسٹل یونیورسٹی کے چانسلر نے انہیں اعزازی ڈگری سے نوازا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں