بغیر کسی وجہ کے وزن میں کمی سنگین بیماریوں کا اشارہ

بغیر کسی وجہ کے وزن میں کمی سنگین بیماریوں کا اشارہ

نیویارک(نیٹ نیوز)ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ اچانک وزن میں کمی صحت کے سنگین مسائل کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے ۔

اگر آپ ڈائٹنگ یا ورزش معمولات کے بغیر اپنا وزن گھٹتا دیکھیں تو یہ ذیابیطس یا کینسر جیسے حالات کا اشارہ دے سکتا ہے ۔صحت کے ماہرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ اگر آپ اپنے جسمانی وزن کا پانچ فیصد سے زیادہ غیر متوقع طور پر گنوا دیں یا ایک سال کے اندر 4.5 کلوگرام سے زیادہ بغیر کسی وجہ کے کم ہوتا دیکھیں تو آپ اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ امکان ہے کہ آپ کا ڈاکٹر یہ معلوم کرنے کے لیے کچھ ٹیسٹ کرائے گا کہ وزن میں کمی کے پیچھے کیا وجہ ہے ۔ پانچ ممکنہ صحت کے مسائل 1۔ اووریکٹیو تھائیرائیڈ ،2۔ ٹائپ 1ذیابیطس3۔ آنتوں کی سوزش کی بیماری4۔ کینسراور5 ذہنی تناؤ ہیں جو آپ کا وزن غیر ارادی طور پر کم کرسکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں