کرس ایونز کا سب سے زیادہ سپر ہیروں کردار نبھانے کا ریکارڈ
نیویارک(نیٹ نیوز)ہالی ووڈ سٹار کرس ایونز نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ڈیڈ پول اینڈ ولورین میں بطور مہمان جلوہ گر ہو کر مارول سپر ہیرو کے کردار میں سب سے زیادہ فیچر فلموں میں آنے کا ریکارڈ بنا لیا۔
43 سالہ اداکار حالیہ فلم میں جونی سٹورم عرف دی ہیومن ٹارچ کے کردار میں ظاہر ہوئے۔ یہ کردار انہوں نے آخری بار 2007 میں ریلیز ہونے والی فنٹاسٹک فور میں نبھایا تھا۔ مارول موویز میں کرس ایونز بطور کیپٹن امیریکا آٹھ بار اور ہیومن ٹارچ کے کردار میں تین بار ظاہر ہوئے ہیں جس سے ان کا مجموعی ریکارڈ 11 تک پہنچ جاتا ہے ۔کرس ایونز نے بتایا کہ ان کو بطور ہیومن ٹارچ کے واپس لانے کا خیال ریان رینلڈز کا تھا۔