میئر کی شہریوں سے ساحل پر رفع حاجت نہ کرنیکی درخواست

 میئر کی شہریوں سے ساحل پر رفع حاجت نہ کرنیکی درخواست

اونٹاریو (نیٹ نیوز)کینیڈا میں اونٹاریو صوبے کے وزیر نے شہریوں سے ساحل پر رفع حاجت نہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔

اونٹاریو کے وزیر ڈگ فورڈ نے شہریوں سے درخواست میں جو الفاظ استعمال کئے ، وہ یہ تھے ، ‘دوستو! ساحل پر پوٹی نہ کریں’۔صحافیوں میں سے ایک نے ڈگ فورڈ سے سوشل میڈیا پر افواہوں کے بارے میں پوچھا کہ واساگا بیچ کے زائرین اس بات کو چھپانے کے لیے خیمے استعمال کر رہے ہیں کہ وہ ریت میں سوراخ کرکے رفع حاجت کرتے ہیں، اس بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟۔ ڈگ فورڈ کا نے کہا کہ میرے پاس اس بات کا ثبوت تو نہیں لیکن اگر یہ سچ ہے تو دوستو! ساحل سمندر پر پوٹی نہ کریں۔ڈگ فورڈ نے یہ بھی بتایا کہ صوبے نے حال ہی میں واساگا بیچ پر نئے باتھ روم بنانے کے لیے 700,000 ڈالر سے زیادہ کی رقم دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں