دنیا میں آسمانی بجلی سے زندگی کے آغاز کا نظریہ پیش

دنیا میں آسمانی بجلی سے زندگی کے آغاز کا نظریہ پیش

ہارورڈ(نیٹ نیوز) ایک سائنسدانوں کی ٹیم نے نظریہ پیش کیا ہے جس کے تحت دنیا پر زندگی آسمانی بجلی کے گرنے سے شروع ہوئی۔

ہارورڈ کی ایک نئی تحقیق ٹیم نظریہ پیش کیا ہے کہ زمین پر زندگی کا آغاز بجلی گرنے سے ہونے والے کیمیائی رد عمل کا نتیجہ ہو سکتا ہے ۔سینئر مصنف جارج ایم وائٹ سائیڈز نے کہا کہ زندگی کی ابتدا سے متعلق قدیم زمانے کے سوالات کا جواب شاید کیمسٹری میں مخفی ہے ۔یہ نظریہ ایک اور سوال کو جنم دیتا ہے کہ کیا نیوکلیک ایسڈ جو ہمارے ڈی این اے ، پروٹین اور میٹابولائٹس کو بناتے ہیں، بے ساختہ ابھرے ؟۔نئی تحقیق اس مفروضے کو ختم کرتی ہے کہ پانی، الیکٹرولائٹس اور عام گیسیں زمین کے پہلے بائیو مالیکیولز بنانے کے لیے ضم ہوئیں۔ پچھلے نظریات نے ظاہر کیا تھا کہ ممکن ہو زندگی ایک شہابی پتھر کے ٹکرانے سے شروع ہوئی ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں