بچوں کا موٹاپا نوجوانی کے موٹاپے سے زیادہ نقصان دہ

بچوں کا موٹاپا نوجوانی کے موٹاپے سے زیادہ نقصان دہ

سیئول(نیٹ نیوز) سنکیونکوان یونیورسٹی سکول آف میڈیسن کے شعبہ اطفال کے پروفیسر کم ایون سل نے بچپن کے موٹاپے کے محتاط انتظام کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

انہوں نے کورین سوسائٹی فار دی اسٹڈی آف اوبیسٹی کے حالیہ اعداد و شمار کا انکشاف کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوریا میں ہر پانچ میں سے ایک بچہ اور نوعمر موٹاپے کا شکار ہے ۔ بالغوں کے موٹاپے کے برعکس جو چربی کے خلیات کی نشوونما کی وجہ سے خطرہ جو بچوں کو لاحق وہ زیادہ خطرناک ہوسکتا ہے اور اس کا زیادہ درست اور جلد انتظام کیا جانا ضروری ہے ۔بچوں میں موٹاپے کو اڈیپوز ہائپرپلاسیا میں درجہ بند کیا جاتا ہے جس میں چربی کے خلیات بڑھ جاتے ہیں۔ ایک بار چربی کے خلیوں کی تعداد بڑھنے کے بعد وزن میں کمی کے ساتھ بھی وہ کم نہیں ہوتے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں