کتا آسمانی گرج سن کر گھر سے 20 میل دور بھاگ نکلا

 کتا آسمانی گرج سن کر گھر سے 20 میل دور بھاگ نکلا

ڈبلن(نیٹ نیوز)آئرلینڈ میں جانوروں کو بچانے والے ادارے نے بتایا کہ ایک کتا آسمانی گرج چمک سے ڈر کر گھر سے 20 میل دور بھاگ نکلا۔

لیٹرم اینیمل ویلفیئر سینٹر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی جس میں ادارے نے بتایا کہ ریسکیورز نے کانٹی لیٹریم کے ٹارمن علاقے میں میں ایک کتے کے بھاگ جانے کی اطلاع دی، کتے نے کالر پہنا ہوا تھا اور اس میں مائکروچپ موجود تھا۔ ادارے نے کتے کے مالکان سے رابطہ کیا اور دریافت کیا کہ کتے نے گھر سے 20 میل سے زیادہ کا سفر کیا تھا۔ مالکان نے بتایا کہ کتا گرج کی آواز سے خوفزدہ ہو کر اپنے گھر سے بھاگ گیا تھا۔ تاہم اس کی مائیکرو چِپ کی بدولت وہ بحفاظت مل گیا اور خوشی سے اپنے مالکان کے پاس واپس آگیا، خبرسوشل میڈیاپر وائرل ہونے کے بعد بہت سے صارفین نے اس کتے ہودیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں