موبائل فونز کے سب سے بڑے ذخیرے کا عالمی ریکارڈ قائم

موبائل فونز کے سب سے بڑے ذخیرے کا عالمی ریکارڈ قائم

بارسلونا(نیٹ نیوز)نوکیا فونز کا شوق رکھنے والے ایک ہسپانوی شخص نے 3,615 منفرد سیل فونز اکٹھا کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

بارسلونا کے رہائشی وینس پالا فرنینڈز نے کہا کہ فونز سے ان کی محبت اس وقت شروع ہوئی جب اسے 1999 میں کرسمس کے موقع پر گرے رنگ کا نوکیا 3210 ملا اور 2008 میں اس نے نوکیا فونز کو اکٹھا کرنا شروع کر دیا۔ آخرکار فرنینڈز نے دوسرے برانڈز کے فون اکٹھے کرنے کی کوشش کی جس سے موبائل فونز کی دنیا کا سب سے بڑا مجموعہ اکٹھا ہوا۔ شہری نے بتایا کہ میرے کلیکشن کا ارتقا مستقل تھا اور اگرچہ میں نے اسے تقریبا ایک سال کے لیے ترک کر دیا تھا، پھر میں انہیں جمع کرنے کے ارادے سے میدان میں واپس آیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان تمام فونز کے علاوہ جو نوکیا نے مارکیٹ میں لانچ کیے انہوں نے وہ فونز بھی جمع کیے جوکمپنی کے پروٹوٹائپس تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں