نوجوان نے 24 گھنٹے میں 150 ریسٹو رنٹس پر کھانا کھالیا

 نوجوان نے 24 گھنٹے میں 150 ریسٹو رنٹس پر کھانا کھالیا

ابوجہ(نیٹ نیوز)دنیا بھر میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف ورلڈ ریکارڈ قائم ہوتے ہیں جو سوشل میڈیا صارفین کی خاص توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وہیں ایک اور حیران کن ورلڈ ریکارڈ سامنے آیا جب ایک شخص کی جانب سے ایک دن میں 150 فوڈ ریسٹورنٹس میں کھانا کھانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا گیا۔نائجیریا میں ایک نوجوان نے محض 24 گھنٹوں کے اندر 150 مختلف ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کا منفرد ریکارڈ قائم کرد دیا، گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ نے اس کو نیا ریکارڈ قرار دے دیا ۔یہ دلچسپ عالمی ریکارڈ 22 سالہ فوڈ کنسلٹنٹ، مناچمسیو برائن نوانا نامی شخص نے نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں قائم کیا، برائن نے 150 فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کا دورہ کیا جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک امریکی شخص کے پاس تھا جو 24 گھنٹوں میں نیویارک کے 100 ریسٹورنٹ جا کر کھانا کھا کر ریکارڈ قائم کرتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں