باسکٹ بال کوچ نے پوائنٹرز شوٹ ریکارڈ پر نظر جمالی

باسکٹ بال کوچ نے پوائنٹرز شوٹ ریکارڈ پر نظر جمالی

واشنگٹن(شوبزڈیسک)امریکا میں ایک ہائی اسکول باسکٹ بال کوچ نے 1 گھنٹے میں 1134 تین پوائنٹرز شوٹ کرکے گینیز ورلڈ ریکارڈ پر نظریں جمالیں۔

امریکی ریاست مین کے علاقے نیپلز میں قائم لیک ریجن ہائی اسکول کے کوچ اور سابق مسٹر مین باسکٹ بال رائن مارٹن نے 1 گھنٹے میں تھری پوائنٹ لائن کے پیچھے سے 1134 شاٹس کھیل کر عالمی ریکارڈ بنایا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ ریاست اوریگن سے تعلق رکھنے والے ڈینیئل لوریئکس نے 2012 میں 1077 شاٹس اسکور کر کے بنایا تھا۔رائن نے ریکارڈ کے شواہد گینیز ورلڈ ریکارڈز میں جمع کرا دیئے ہیں اور اب وہ ادارے کی جانب سے ریکارڈ کے باقاعدہ اعلان کا انتظار کر رہے ہیں۔اس حوالے سے رائن کاکہناتھاکہ وہ ہرحال میں عالمی ریکارڈ قائم کریں گے اوراس حوالے سے وہ روزانہ کی بنیادپر پریکٹس بھی کررہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں