10سالہ بچی کوسیرکرتے ڈائنوسار کے قدموں کے نشان مل گئے

10سالہ بچی کوسیرکرتے ڈائنوسار کے قدموں کے نشان مل گئے

کارڈف(نیٹ نیوز)ویلز میں 10 سالہ ٹیگن نامی لڑکی نے اپنی ماں کے ساتھ موسم گرما کی چھٹیوں پر ساحل سمندر پر ٹہلنے کے دوران ڈائنوسار کے قدموں کے نشان دریافت کرڈالے ۔

سکول کی طالبہ نے پانچ بڑے قدموں کے نشانات دیکھے جن کے بارے میں ماہرین کا خیال ہے کہ یہ کیملوٹیا ڈئنوسار کا نشان ہے جو 200 ملین سال پہلے موجود تھا۔ماہرین حیاتیات کے خیال میں پیروں کے نشانات جو کہ 75 سینٹی میٹر (30 انچ) تک ہیں، ٹرائیاسک دور کے آخر میں ایک بہت بڑے سبزی خور ڈائنوسار کے ہیں۔ٹیگن اور اس کی والدہ کو نیشنل میوزیم ویلز کے پیالیونٹولوجی کیوریٹر نے بتایا ہے کہ وہ حقیقی ڈائنوسار پرنٹس ہیں، ہمارے پاس پانچ قدموں کے نشانات ہیں اور ہم ہر ایک کے درمیان ایک میٹر کے آدھے سے تین چوتھائی فاصلے کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں