زبان کو دیکھ کر بیماریوں کا تشخیص کرنیوالا اے آئی ماڈل تیار

زبان کو دیکھ کر بیماریوں کا تشخیص کرنیوالا اے آئی ماڈل تیار

بغداد(نیٹ نیوز)عراق اور آسٹریلیا کے ماہرین نے ایسی اے آئی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو زبان کو دیکھ کر بیماریوں کی تشخیص کرسکتی ہے ۔

عراق اور آسٹریلیا کے محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک ایسا کمپیوٹر الگورتھم تیار کیا ہے جو کسی شخص کی زبان کے رنگ کا تجزیہ کر کے اس شخص کی 98 فیصد درستگی کے ساتھ طبی حالت کا پتہ لگا سکتا ہے ۔ بغداد کی مڈل ٹیکنیکل یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا میں محققین اور سینئر مصنف علی النجی کا کہنا تھا کہ عام طور پر ذیابیطس کے شکار لوگوں کی زبان پیلی ہوتی ہے ، کینسر کے مریضوں کی جامنی زبان جس میں موٹی چکنائی کی کوٹنگ ہوتی ہے اور شدید فالج کے مریضوں کی زبان غیر معمولی شکل کی سرخ زبان ہوتی ہے ۔ سفید زبان خون کی کمی کی نشاندہی کر سکتی ہے ۔ جن لوگوں کی زبان گہری سرخ ہوانہیں کوویڈ 19ہوسکتاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں