دنیا کے معمر ترین شخص 112سال کے ہوگئے

دنیا کے معمر ترین شخص 112سال کے ہوگئے

لندن(نیٹ نیوز) دنیا کے معمر ترین شخص انگلینڈ میں اپنی 112 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ٹائٹینک ڈوبنے کے چار ماہ بعد 26 اگست 1912 کو پیدا ہونے والے۔

 جان الفریڈ ٹینیسووڈ کو رواں سال کے شروع میں گینیز ورلڈ ریکارڈز نے معمر ترین فرد کا اعزاز دیا تھا۔جان الفریڈ نے گینیز ورلڈ ریکارڈ سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس چیز نے ان کو متاثر نہیں کیا۔ یہ بات ان کے لیے معنی نہیں رکھتی۔انہوں نے کہا کہ وہ اتنی عمر محسوس نہیں کرتے ۔ انہیں نہیں معلوم کہ اتنی لمبی عمر کا راز کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانی میں وہ کافی فعال تھے اور بہت پیدل چلتے تھے اوراب بھی ان کادل کرتاہے کہ وہ روزانہ زیادہ سے زیادہ پیدل چلیں لیکن کمزورجسم اب اس کی اجازت ہی نہیں دیتاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں