موبائل کا باقاعدہ استعمال امراض قلب کا خطرہ بڑھاتا ہے

موبائل کا باقاعدہ استعمال امراض قلب کا خطرہ بڑھاتا ہے

مونٹریال(نیٹ نیوز)حالیہ تحقیق کے مطابق مسلسل موبائل فون کے استعمال سے امراض قلب کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔

محققین کے مطابق موبائل فون کا باقاعدگی سے استعمال دل کی بیماریوں کے خطرات کو بہت زیادہ بڑھا سکتا ہے، بالخصوص ایسا ان افراد میں زیادہ ہوتا ہے جو سگریٹ نوشی کرنے کے علاوہ ذیابیطس کے مرض میں بھی مبتلا ہوں۔کینیڈین جرنل آف کارڈیالوجی میں شائع تحقیقی کے مطابق مسلسل موبائل کے استعمال سے نیند کی کمی اور دماغی صحت متاثر ہوتی ہے جو کہ امراض قلب کے خطرات کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تحقیق کے مصنف ڈاکٹر ژیان ہوئی کن کے مطابق سیل فونز ریڈیو فریکوئنسی برقی مقناطیسی فیلڈز کا اخراج کرتے ہیں جو انسانی اعضاء کے پیچیدہ نظام خاص کر دل اور خون کی شریانوں میں خلل ڈال سکتے ہیں جو جسم کے اسٹریس کے ردعمل کو کنٹرول کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں