سمندر کے اندر بلند و بالا پہاڑ دریافت کرلئے گئے

 سمندر کے اندر بلند و بالا پہاڑ دریافت کرلئے گئے

واشنگٹن(نیٹ نیوز)سمندری ماہرین نے سمندر کے اندر 3 ہزار 109 میٹر بلند پہاڑ دریافت کر لیا۔

امریکی اخبار نیو یارک پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا میں واقع شمٹ اوشین انسٹی ٹیوٹ کے محققین نے چلی کے ساحل سے تقریباً 1 ہزار 448 کلومیٹر دور بحر الکاہل میں 3 ہزار 109 میٹر بلند بہت بڑا پہاڑ دریافت کیا ہے ۔سمندر کے پانی میں موجود یہ پہاڑ یونان میں موجود ماؤنٹ اولمپس سے بھی اونچا ہے جو 2 ہزار 917 میٹر بلند ہے۔ یہ پہاڑ سمندر کے پانی کے اندر موجود ایک پہاڑی سلسلے کا حصّہ ہے جو زندگی سے بھرا ہوا ہے، اس پر قدیم مرجان اور نایاب سمندری انواع آباد ہیں۔ اس پہاڑ کو محققین نے ایک 28 روزہ مہم کے دوران دریافت کیا ،محققین کی ٹیم نے پہاڑ کا تفصیلی نقشہ بنانے کے لیے جہاز کے نیچے سونر سسٹم کا استعمال کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں