بون میرو ٹرانسپلانٹ کیلئے تجربہ گاہ میں بنائے گئے اسٹیم سیلز

 بون میرو ٹرانسپلانٹ کیلئے تجربہ گاہ میں بنائے گئے اسٹیم سیلز

میلبرن(نیٹ نیوز)ایک بون میرو ٹرانسپلانٹ لیوکیمیا میں مبتلا بچوں کی زندگیوں کو بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ تاہم، بون میرو کا درست جوڑ کا ڈھونڈا جانا ایک مشکل مرحلہ ہوسکتا ہے۔

محققین نے کامیابی کے ساتھ انسان کے خون کے اسٹیم سیلز بنائے ہیں جو بڑی حد تک انسان کے قدرتی خلیوں جیسے ہی ہیں۔ آسٹریلیا کے مرڈوک چلڈرنز ریسرچ انسٹیٹیوٹ (ایم سی آر آئی) کی ایسوسی ایٹ پروفیسر الزبتھ این جی کا کہنا تھا کہ ایک مریض سے کسی خلیے کو لینے ، اس کو اسٹیم سیل میں ری پروگرام کرنے اور پھر اس کو ٹرانسپلانٹیشن کے لیے مخصوص خون کے خلیات کے ساتھ ملانے کی صلاحیت ان مریضوں پر بڑے اثرات مرتب کرے گی۔ سائنس دانوں نے ٹرانسپلانٹ کے قابل ایسے اسٹیم سیلز بنائے ہیں جو انسانی امبرایو سے بہت مشابہت رکھتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں