قلیل مدت میں منہ سے دیوار پر زیادہ گیندیں مارنے کا نیا ریکارڈ

قلیل مدت میں منہ سے دیوار پر زیادہ گیندیں مارنے کا نیا ریکارڈ

آئیڈاہو(نیٹ نیوز) سیریل ریکارڈ توڑنے والے ڈیوڈ رش نے منہ سے 30 سیکنڈ میں 47 بار پنگ پونگ گیند کو دیوار پر اچھالنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

آئیڈاہو کے رہائشی جو اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے اعزازت کے حامل ہیں، اس سے قبل 43 سال کی عمر میں منہ سے دیوار پر پنگ پونگ گیند کو اچھالنے کا ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔ڈیوڈ نے لندن میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کے ہیڈ کوارٹر میں ریکارڈ توڑ میراتھن کے دوران اپنے ہی ٹائٹل کو توڑ کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔ڈیوڈ نے کہا کہ مجھے یقین نہیں تھا کہ آیا میں پرانے ریکارڈ کو توڑنے کے قابل ہو جاؤں گا کیونکہ یہ ایک انتہائی چیلنجنگ ریکارڈ ہے جس میں رفتار، درستگی اور مستقل مزاجی کی ضرورت ہوتی ہے ۔ریکارڈکی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہونے کے بعد لوگوں نے ڈیوڈرش سے ملنے کی خواہش کااظہارکیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں