کھانسی سے پریشان مریض کے گلے سے لال بیگ نکال دیا گیا

 کھانسی سے پریشان مریض کے گلے سے لال بیگ نکال دیا گیا

ہینان(نیٹ نیوز) چین میں پیش آئے والے عجیب و غریب واقعے میں ایک شخص کے گلے میں تقریباً 3 دن تک لال بیگ پھنسا رہا اور شہری کو پتہ ہی نہیں چل سکا تھا۔

 چینی میڈیا کے مطابق 58 سالہ شخص مسلسل کھانسی، بلغم اور منہ میں ناگوار بدبو میں مبتلا تھا، جس نے علامات ظاہر ہونے کے 3 دن بعد ہینان میڈیکل یونیورسٹی سے رجوع کیا۔ ڈاکٹر لن لنگ کو بتایا گیا کہ اس شخص کو اپنے نتھنوں میں کچھ رینگتا ہوا محسوس ہوا جب وہ سو رہا تھا۔ اس کے بعد سے اسے شدید کھانسی آئی تاہم بعد میں اس نے اسے نظرانداز کردیا۔اس کے بعد مریض کو مسلسل کھانسی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے ساتھ بلغم بھی تھا، متاثرہ شخص کے منہ سے بدبو بھی آتی رہی۔ڈاکٹر لنگ نے اندازہ لگایا کہ یہ کیڑا سانس کی نچلی نالی میں پھنسا ہوسکتا ہے ۔ بعد ازاں لا بیگ کو سرجری کرکے نکال لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں