چاپ سٹکس سے زیادہ چاول کے دانے کھانے کا ریکارڈ

 چاپ سٹکس سے زیادہ چاول کے دانے کھانے کا ریکارڈ

ڈھاکا(نیٹ نیوز)چاپ سٹکس سے چاول کے بہت سے دانے بیک وقت پکڑنا، بظاہر ایک ناممکن کام لگتا ہے ۔

تاہم ایک بنگلہ دیشی خاتون سمیہ خان نے اس مشکل کام کو انجام دے کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے ۔گنیز ورلڈ ریکارڈز نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اس کارنامے کو ددکھایا گیا۔ کلپ میں سمیہ خان ایک منٹ میں چاپ سٹکس سے چاول کے 37 دانے کھاتی دکھائی گئی ہیں۔ ویڈیو کو گنیز ورلڈ ریکارڈ اور سرکاری سطح پر حیرت انگیز کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کیا گیا۔ادارے کی ویب سائٹ کے مطابق، سمیہ خان نے ایک منٹ میں چاپ سٹکس سے 27 چاول کے دانے کھانے کا سابق ریکارڈ توڑا جو اپریل 2022 میں اسٹینفورڈ، کیلیفورنیا میں قائم کیا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں