ماہرین کا صارفین کو مخصوص ایپ ڈیلیٹ کرنے کا انتباہ

ماہرین کا صارفین کو مخصوص ایپ ڈیلیٹ کرنے کا انتباہ

ایمسٹرڈیم(نیٹ نیوز) ماہرین نے اینڈرائیڈ صارفین کو ایک میلویئر سے متاثرہ ایک ایسی ایپ سے خبردار کیا ہے جو گوگل کروم جیسے پلیٹ فارم کا روپ دھار کر جعلسازی کا شکار کر رہی ہے ۔

یہ میلویئر صارفین کے بینک اکاؤنٹس کو ہدف بناتا ہے اور ان کی انتہائی خفیہ معلومات تک رسائی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔سیکورٹری کمپنی تھریٹ فیبرک کے سائبر محققین کے مطابق یہ اوکٹو اینڈرائیڈ میلویئر کی ایک نئی قسم ہے جس کو اوکٹو 2 کا نام دیا گیا ہے اور یہ یورپ بھر میں پھیل رہی ہے ۔ اس ایپ کو استعمال کرتے ہوئے ہیکرز ڈیوائس کی سکرین کو دور سے ہی لاک اور میوٹ کر سکتے ہیں اور کوئی بھی ایپ لانچ کرتے ہوئے روابط یعنی کانٹیکٹس کو میلویئر کے حامل پیغامات بھیج سکتے ہیں۔ جس کا مطلب ہے کہ موصول کسی بھی کوڈ کو ہیکرز حاصل کر سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں