پاکستانی نوجوانوں میں خودکشی موت کی چوتھی بڑی وجہ

پاکستانی نوجوانوں میں خودکشی موت کی چوتھی بڑی وجہ

کراچی(نیٹ نیوز) طبی ماہرین نے مطابق دنیا بھر میں سالانہ تقریباً سات لاکھ افراد خودکشی کرتے ہیں جبکہ پاکستان میں 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر ہے ۔

جن میں خودکشی موت کی چوتھی بڑی وجہ بن چکی ہے ۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیویگ اینڈ لرننگ (پِل) نے خودکشی کی بڑھتی شرح کو کنٹرول کرنے کے لیے حکمت عملی متعارف کروائی ہے ۔ اس تقریب میں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے بھی شرکت کی۔ پِل کے سی ای او ماہر نفسیات ڈاکٹر نسیم چوہدری کے نے بتایا کہ عالمی اعداد و شمار کے مطابق سالانہ تقریباً سات لاکھ افراد خودکشی کرتے ہیں جبکہ پاکستان میں خودکشی موت کی چوتھی بڑی وجہ بن چکی ہے ۔ اس خطرناک رجحان کو روکنے کے لیے پِل کی جانب سے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں