مریخ کی حیاتیاتی فضا مٹی تلے دبے ہونے کا انکشاف

مریخ کی حیاتیاتی فضا مٹی تلے دبے ہونے کا انکشاف

کیمبرج(نیٹ نیوز) مریخ کی فضا کہاں گئی؟ یہ سوال مریخ کی 4.6 بلین سالہ تاریخ کا مرکزی راز رہا ہے ۔

۔تاہم ایم آئی ٹی کے دو ماہرین ارضیات نے شاید اس کا جواب ڈھونڈ نکالا ہے جو سیارے کی مٹی میں کارفرما ہے ۔ سائنس ایڈوانسز میں شائع ہونے والے ایک مقالے میں ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ مریخ کی گمشدہ فضا کا زیادہ تر حصہ سیارے کی مٹی سے ڈھکی ہوئی پرت میں بند ہو سکتا ہے ۔رپورٹ یہ پیش کرتی ہے کہ جب پانی مریخ پر موجود تھا تو یہ مائع چٹانوں کی مخصوص اقسام سے گزر سکتا تھا اور یہ عمل کا ایک سست سلسلہ تھا جس نے آہستہ آہستہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کو فضا سے باہر نکالا اور اسے میتھین میں تبدیل کر دیا جو کہ کاربن کی ایک ایسی شکل ہے جو کرہ ارض کی مٹی کی سطح میں تقریباً ہمیشہ کیلئے ذخیرہ ہوسکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں