ٹیسلا نے 27 ہزار سے زائد سائبر ٹرک واپس منگوالئے

 ٹیسلا نے 27 ہزار سے زائد سائبر ٹرک واپس منگوالئے

آسٹن(نیٹ نیوز)آٹو موٹیو کمپنی ٹیسلا نے ریئر ویو کیمرا تصاویر میں مسائل کی وجہ سے 27 ہزار سے زائد سائبر ٹرک واپس منگوا لیے۔

کمپنی کے مطابق کچھ برقی گاڑیوں میں ریئر ویو کیمرا سے آنے والی تصاویر گاڑی کے ریورس گیئر میں جانے کے دو سیکنڈ کے اندر ظاہر نہیں ہو رہی۔واپس بلائے گئے سائبر ٹرکس میں وہ ٹرک شامل ہیں جو 13 نومبر 2023 سے 14 ستمبر 2024 کے درمیان بنائے گئے ہیں۔ واپس بلائی جانے والی گاڑیوں کی یہ کھیپ گزشتہ 12 ماہ میں واپس بلائی جانے والی ٹیسلا ٹرک کی پانچویں کھیپ ہے ۔یو ایس نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن میں جمع کائی گئی رپورٹ میں کمپنی نے بتایا کہ گاڑی کو ریورس گیئر میں ڈالنے کے بعد ریئر ویو کیمرا سے آنے والی تصاویر آٹھ سیکنڈکی تاخیر سے ظا ہر ہو رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں