کاکروچ میں1میٹر فاصلہ1سیکنڈ میں طے کرنیکی صلاحیت

کاکروچ میں1میٹر فاصلہ1سیکنڈ میں طے کرنیکی صلاحیت

لاہور(نیٹ نیوز)چھ ٹانگو ں والے لال بیگ کا شمار دنیا کے تیز ترین جانوروں میں کیا جاتا ہے ، یہ ایک میٹر کا فاصلہ صرف ایک سیکنڈ میں طے کر لیتا ہے ۔

لال بیگ ایک قسم کے حشرات میں سے ہیں جن کا تعلق درجہ بلیتوڈیا سے ہے ۔ لال بیگ کی 4600 انواع میں سے کم وبیش 30 انواع انسانی جائے روئیدگی سے منسلک ہیں، اس کی لگ بھگ چار انواع کو پیسٹ کہا جاتا ہے ۔ آپ کے گھر میں کسی بھی قسم کے ناپسندیدہ کیڑے بڑے مسائل کا سبب بن سکتے ہیں، خاص طور پر یہ کاکروچ، یہ کیڑے بیماریاں لاتے ہیں، آپ کے سامان کو نقصان پہنچاتے ہیں ۔اگر آپ شروع میں ہی میں انہیں ختم کرنے کی کوشش نہیں کرتے تو کاکروچ سے چھٹکارا پانا مشکل کام بن جاتاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں