زرافے کی زبان بھی اس کے قد اور گردن کی طرح لمبی

زرافے کی زبان بھی اس کے قد اور گردن کی طرح لمبی

لاہور(نیٹ نیوز)زرافہ دُنیا کا سب سے قدآور جانور ہے ، زرافہ ایک پُرسکون جانور ہے تو لوگ سوچتے ہیں کہ یہ جانور گونگا ہے۔

 لیکن تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ لمبی گردن والا یہ جانور آوازیں نکالتا ہے اور اِس کے لئے محققین نے زرافہ کے گنگناہٹ کی آوازیں ریکارڈ کیں جو یہ جانور اکثر رات کے اندھیرے میں نکالتا ہے ۔اگر زرافہ کی گردن کی بات کریں تو اس جانور کی گردن دوسرے جانوروں سے کافی لمبی ہوتی ہے جو اِسے منفرد بناتی ہے ، اِس جانور کی ناصرف گردن اور ٹانگیں لمبی ہوتی ہیں بلکہ اِس کی زبان کی لمبائی بھی 18 انچ تک ہوتی ہے ۔جنگل میں زرافہ عام طور پر کھڑے ہوکر سوتے ہیں تاکہ جب کسی خطرے کا سامنا ہو تو وہ تیزی سے بھاگ سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں