خاتون نے پولیس افسربن کرباپ کے قاتل کوپکڑلیا

خاتون نے پولیس افسربن کرباپ کے قاتل کوپکڑلیا

برازیلیا(نیٹ نیوز)برازیل میں ایک خاتون والد کے قاتل کو پکڑنے کیلئے پولیس افسر بن گئی اور 25 سال بعد آکرکار مجرم کو پکڑلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیلی خاتون گیسلین سِلوا ڈی ڈیوس نے اپنی زندگی والد کے قاتل کو پکڑنے کے لیے وقف کردی تھی۔خاتون کے والد کو 16 فروری 1999 کو صرف 150 برازیلین ریئل قرض کے معاملے پر گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا، اس کے گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری ہوئے تھے مگر وہ کبھی گرفتار نہیں ہوسکا، آخر کار جیووالڈو کی بیٹی نے اسے پکڑنے کیلئے پولیس افسر بننے کا فیصلہ کیا۔جیو والڈو کی بیٹی گیسلین باپ کی موت کے وقت صرف 9 سال کی تھی، اس نے خوب تعلیم حاصل کی، اور پولیس فورس جوائن کرکے والد کے قاتل کو گرفتار کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں