امریکا:پہلی جنگ عظیم کے 100سال پرانے نوادرات کی رونمائی

امریکا:پہلی جنگ عظیم کے 100سال پرانے نوادرات کی رونمائی

واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکی نیشنل ورلڈ وار ون میوزیم کی جانب سے پہلی جنگ عظیم سے متعلق 100 سال پرانے نوادرات کی رونمائی کی گئی۔1924ء میں مورخین اور میوزیم کے کیوریٹروں نے مل کر ایک ٹائم کیپسول کو لبرٹی میموریل کے اندر دفن کیا۔۔۔

اور اسے 100 سال بعد کھولنے کی ہدایت کی۔اس کیپسول میں موجود اشیاء میں پہلی جنگِ عظیم کی فتح کی جھلک نمایاں ہے ۔ان اشیاء میں امریکا کے آئین کا ایک نسخہ، اخبارات، انجیل مقدس کا ایک نسخہ اور اپریل 1917ء میں امریکا کا جنگ سے نکلنے کا ڈکلیریشن شامل ہے ۔اس ڈبے میں کچھ خطوط بھی ہیں جن میں ایک امریکی صدر کیلون کولِک کا بھی ہے ۔واضح رہے کہ 1920ء کی دہائی میں کنساس شہر کے ممتاز رہائشیوں نے یادگار کی تعمیر کے لیے لبرٹی میموریل ایسوسی ایشن تشکیل دی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں