بھوتوں کے لباس میں اجتماع کے عالمی ریکارڈ کی کوشش
لندن(نیٹ نیوز)انگلینڈ کے ڈورچیسٹر میںبریوری اسکوائر ایک شاپنگ مال نے بھوت والے ملبوسات میں کم از کم 1,025 لوگوں کو جمع کر کے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔
گزشتہ سال بھی اس قسم کا ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کی تھی تاہم تقریب شدید بارشوں کے درمیان صرف 204 شرکاء کو جمع کرنے میں کامیاب ہو سکی تھی۔بریوری اسکوائر کے سینٹرمنیجر تارا بیلی نے بی بی سی کو بتایا کہ پچھلے سال ہم ریکارڈ توڑنے کے بہت قریب پہنچے تھے لیکن ہم اس بار تاریخ رقم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔اس سے قبل اگست 2023 میں جاپان میں 1,024 افراد کا ریکارڈ قائم کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ 560 افراد کا تھا اور یہ ریکارڈ 2017 میں انگلینڈ کے ٹریلی میں مرسی اسکول ماؤنٹ ہاک نے قائم کیا تھا۔